ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پولیس چھاپے کے دوران غیرملکی سگریٹوں کا اسٹاک ضبط 

بھٹکل میں پولیس چھاپے کے دوران غیرملکی سگریٹوں کا اسٹاک ضبط 

Sun, 08 May 2022 19:28:27    S.O. News Service

بھٹکل،8؍ مئی (ایس او نیوز) چوک بازار کے قریب  ایک دکان پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے  غیر ملکی برانڈ کے سگریٹوں کا اسٹاک ضبط کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شہر کے نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی لت بڑھتی جارہی ہے جو کہ صحت کے  لئے  انتہائی نقصان دہ ہے ۔ 18سال سے کم عمر کے نوجوان تک اس کے عادی ہوتے جارہے ہیں ۔  اس پس منظر میں سرکل پولس انسپکٹر  دیواکر کی قیادت میں مذکورہ دکان پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے 3500 پاکٹ غیر ملکی سگریٹ ضبط کیے گئے ، جس کی مالیت کا اندازہ 2,25,500 روپے لگایا گیا ہے۔ 
    
اس تعلق سے دکان مالک محمد مرزوق پر سگریٹ اینڈ  ٹوباکو پروڈکٹ ایکٹ COTPA کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ پی ایس آئی سوما اچاریہ اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں ۔ چھاپہ ماری کی اس کارروائی میں پی ایس آئی سوما کے علاوہ پی ایس آئی ہنومنتپّا کوڈوگنٹی ، یلپّا مہادر اور عملہ  شامل تھا۔


Share: